پولیس عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ،سہیل چودھری
ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ملتان ریجن ، وہاڑی ، خانیوال اور۔
لودھراں سے آ ئے سائلین کے مسائل سنے جن کے حل کے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے ۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن پولیس عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے ۔ پولیس ایک سروس کا نام ہے ۔ سروس ڈیلوری بہتر ہوگی تو لوگوں کا پولیس پر اعتماد بھی بڑھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانے لیول پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ لوگوں کو دور دراز کے سفر کی زحمت نہ اٹھانا پڑے ۔