سردار کوڑے خان ہائیر سیکنڈری طلبہ کونسل کا حلف

سردار کوڑے خان ہائیر سیکنڈری طلبہ کونسل کا حلف

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )سردار کوڑے خان ہائیر سیکنڈری سکول کے سٹوڈنٹ کونسل کی حلف برداری تقریب کا انعقاد ضلع کونسل ہال میں کیا گیا ۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے سردار کوڑے خان سکول کے سٹوڈنٹس کونسل کے عہدیدار طلبات سے حلف لیا۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کہا کہ طلبہ کو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔انھوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے محکمہ تعلیم اور اپنے اداروں میں تعلیم کے فروغ کے ساتھ اپنے اساتذہ کی ہر موقع پر معاونت کریں۔سٹوڈنٹس کونسل کے قیام کا مقصد تعلیمی اداروں میں درس و تدریس،علم و ادب، ہم نصابی اور غیر ہم نصابی سرگرمیوں سمیت دیگر پروگراموں کے انعقاد میں اپنے اساتذہ اور سکول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہے ۔تقریب میں پرنسپل رانا طاہر بشیر نے کہا کہ سکول میں سٹوڈنٹ لیڈر شپ پروگرام سکول کیلنڈر کا لازمہ حصہ ہے ،باقاعدہ الیکشن کے بعد سٹوڈنٹ لیڈرز کو منتخب کیا گیا ہے جس پر آج کی تقریب میں طلباء کو بیجر،سیشز اور گاؤنز پہنانے گئے ہیں اس موقع پر سکول کے طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میں طلبات نے ملے نغمے ،ترانے اور ٹیبلو پیش کیے ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے تقریب فرینڈز آف پولیس سرٹیفکیٹ تقسیم میں شرکت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں