زعی یونیورسٹی میں 5روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر
ملتان(خصوصی رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے تعاون سے منعقدہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے یونیورسٹی کی ترقی کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی نے مختصر عرصے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔