نشتر ہسپتال:خالی اسامیاں پُر کرنے کا فیصلہ
ملتان(لیڈی رپورٹر) ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر زاہد کی خصوصی کاوش کے باعث نشتر ہسپتال کے لئے 55 مختلف اسامیاں منظور کر لی گئی ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر زاہد نے لاہور میں سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر پچپن مختلف سیٹیوں کی منظوری لی ہے جس میں لیبارٹری ٹیکنیشن ، آپتھلمالک ٹیکنیشن ، ایکسرے آپریٹر ، ایکسرے اسسٹنٹ ،ریڈیوگرافر اینڈ ایمرجنسی ، ٹیکنیشن ریڈیوتھراپی جونئیر ٹیکنیشن ، آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ ، سٹرلائزر آپریٹر ،ای سی جی ٹیکنیشن، ڈارک روم اسسٹنٹ ، لیبارٹری اسسٹنٹ ، اور ڈریسر کی آسامیوں پر این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے بھرتیاں کی جائیں گی۔