مظفرگڑھ میں ’’وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ‘‘کا افتتاح
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن وممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مظفرگڑھ میں ‘‘وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ‘‘کا افتتاح کردیا ہے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد طارق اورڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے سکیم سے متعلق بریفنگ دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اجمل خان چانڈیہ کا کہنا تھا وزیراعلیٰ پنجاب تمام طبقات کو ساتھ لے کر چل رہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ ایک انقلابی سکیم ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب فارمرز کی معاشی خودمختاری کیلئے اقدامات اٹھارہی ہیں، اس کارڈ کی مدد سے مویشی پال فارمرز کو بلاسود قرض دیا جائے گا۔ حکومت کے اقدام سے گوشت کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، لائیوسٹاک کارڈ سے پنجاب بھر میں 80ہزار فارمر مستفید ہونگے ۔