سائنس ٹیچر الائونس لینے والوں سے ریکوری کا فیصلہ
ملتان(خصوصی رپورٹر)کنٹریکٹ پریڈ میں سائنس ٹیچنگ الائونس لینے والوں سے ریکوری کرنے کافیصلہ تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے ایک لاکھ سے زائد اساتذہ سے کروڑوں روپے کا الائونس واپس لینے کا فیصلہ کیاگیا۔
مذکورہ اساتذہ میں 2014 میں بھرتی ہونے والے 14 ہزار ایجوکیٹرز بھی شامل ہیں ایجوکیٹرز کی بھرتی 2015 اور 2018میں بھی کی گئی تھی سائنس ٹیچنگ الائونس کی مد میں اساتذہ کو چھ سو روپے ماہانہ کئی سال ادائیگیاں کی جاتی رہیں،سکول سربراہان کو کنٹریکٹ کے دورانیہ میں سائنس ٹیچنگ الائونس کی ریکوری کی ہدایت کر دی گئی۔