اراضی تنازع ،مخالفین کی فائرنگ سے چار افراد زخمی
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )پولیس تھانہ صدر کی حدود 16 ڈبلیو بی میں زمین کے تنازعے پر مخالفیں کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ۔
تفصیل کے مطابق 16 ڈبلیو بی میں اراضی تنازع پر منیر،نعیم عنائت،لیاقت سمیت 35 سے 40 افراد نے ڈیرے پر دھاوا بولتے ہوئے شدید فائرنگ کردی جس کی زرد میں آکر محمد شفیق ، محمد طفیل،محمد عمران،صدیق شدید زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے ہسپتال منتقل کردیا ۔ محمد شفیق نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنے ڈیرے پر موجود تھے کہ صدیق منیر وغیرہ اپنے 40 سے زائد مسلح افراد کے ہمراہ اگئے جنہوں نے آتے ہی فائرنگ کردی جس کی زرد میں آکر ڈیرے پر موجود چار افراد زخمی ہوگئے ، پھر ملزموں نے ڈیرے پر کھڑی گاڑی سے ایک لاکھ 27 ہزار تین سو چالیس روپے ،گاڑی کی فائل،دوسری گاڑی کا سمارٹ کارڈ گرم کپڑے اٹھا لئے اور ہماری گاڑی کوبھی گولیوں سے چھلنی کردیا، جانور بھی زخمی ہوئے اور کچھ جانور کھول کر بھگا دیے ،پولیس تعاون نہیں کررہی۔ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ بااثر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج، انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے ۔