نواں شہر میں چوپڑہٹہ کے نوجوان کا قتل ،2ملزم گرفتار
جودھ پور بارہ میل،باگڑ سرگانہ(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)چوپڑہٹہ کے رہاشی نوجوان کا تھانہ نواں شہر کی حدود میں قتل ،ملتان سے دو مرکزی ملزم گرفتار،معمولی تلخ کلامی پر قریبی دوستوں نے پسٹل کے فار مار کر قتل کیے ۔
تفصیل کے مطابق تھانہ بارہ میل کی حدود سے ملنے والی نامعلوم شخص کی ملنے والی لاش کی شناخت محمد شکیل وڑائچ سکنہ چوپڑہٹہ چک سلطان محمود کے نام سے ہوگئی،لاش ورثا کے حوالے کرنے کے بعد پولیس نے دو مرکزی ملزموں علی خان ،فیضان بھٹی ساکن ملتان کو گرفتار کر لیا ہے ۔گرفتار ملزموں کے بقول کچھ روز قبل معمولی تلخ کلامی پر ہم نے شکیل احمد کو پسٹل کے فا ئر مار کر قتل کیا اور لاش کومونگانوالہ کھیتوں میں پھینک دیا۔دوسری طرف مین جھنگ پر روڈ کنارے نامعلوم شخص کی ملنے والی لاش کی بھی محمد ندیم انصاری سکنہ پیر کبیر سٹریٹ کبیروالاکے نام سے شناخت ہوئی ہے ۔ورثاء کے بقول مرنے والا ذہنی مریض،نشہ کا عادی اور اسے مرگی کے دورے پڑتے تھے ۔