سوکھے ہوئے کروڑوں کے سرکاری درخت ضائع ہونے لگے
باگڑسرگانہ(نامہ نگار)ضلع کونسل خانیوال کے سڑکوں کے کنارے کروڑوں روپے کے سوکھے ہوئے سرکاری درخت ضائع ہونے لگے ، حکومت نیلام کر دے تو کروڑوں روپے خزانہ میں جمع ہوسکتے ہیں۔
تفصیل کے مطابق ضلع کونسل خانیوال کی کئی رابطہ سڑکوں کے کناروں پر شیشم اور کیکر کے بڑے بڑے درخت جو سوکھ چکے ہیں ان کی اگر نیلامی کر دی جائے تو کروڑوں روپے کی یہ لکڑی کی رقم گورنمنٹ کے خزانے میں جمع ہو سکتی ہے۔ ورنہ آہستہ آہستہ لوگ اسے عملے کی ملی بھگت یا پھر رات کی تاریکی میں کاٹ کر بطور ایندھن اپنے چولہوں میں استعمال کرنے لگے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرخانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سوکھے ہوئے درختوں کو نیلام یا مناسب دیکھ بھال کا انتظام کیا جائے ۔