میلسی، 8کامیاب مویشی پال حضرات میں لائیو سٹاک کارڈتقسیم
میلسی (نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈز کی افتتاحی تقریب میلسی میں ہوئی،مہمانان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی نعیم خان بھابھہ اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد تھے ،8 کامیاب مویشی پال حضرات میں کارڈز تقسیم کئے گئے ۔
ممبر صوبائی اسمبلی نعیم خان بھابھہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے لائیو سٹاک کے فروغ کیلئے اربوں روپے مختص کئے ہیں، گوشت کی پیداوار اور برآمدات میں اضافے اور مویشی پال حضرات کی خوشحالی کے لیے لائیو سٹاک کارڈ سکیم کا اجراء کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد نے کہا کہ لائیو سٹاک کارڈ سکیم کا اجراء ایک احسن اقدام ہے جس سے نہ صرف گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ مویشی پال حضرات خوشحال ہوں گے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی نے کہا ہے کہ مویشی پال حضرات کو آگاہی دینے کا سلسلہ جاری ہے ،لائیو سٹاک کارڈز میرٹ و شفافیت کی بنیاد پردئیے جا رہے ہیں۔