وہاڑی بارالیکشن، فرینڈز اتحاد نے امیدواروں کا اعلان کردیا
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ بار وکلاء کے اہم دھڑے فرینڈز اتحاد گروپ کی جانب سے آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا ۔
رہنما فرینڈز اتحاد گروپ وسابق صدر بار خضر حیات تارڑ نے دیگر سینئر وکلاء کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سابق جنرل سیکرٹری بار وسینئر وکیل چودھری شعبان ایڈووکیٹ کو صدر جبکہ میاں محمد طیب کمبوہ ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری کی نشست کیلئے امیدوار نامزد کردیا، ان کے علاوہ منیر خان چنڑ نائب صدر ، رائے اقبال مشتاق کھرل جوائنٹ سیکرٹری اور بشریٰ پروین کو لائبریری سیکرٹری نامزد کیا گیا۔ چودھری خضر حیات تارڑ اور میاں فیصل احسان نے خطاب میں کہا کہ فرینڈز اتحاد گروپ نے ہمیشہ وکلا برادری اور بالخصوص نوجوان وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے ۔انشائاللہ اس سال انتخابات میں فتح حاصل کر کے اپنے وکلا بھائیوں کی مشکلات کا ازالہ کریں گے ۔آخر میں سید نعیم الحسن بخاری نے خصوصی دعا کرائی جبکہ امیدوار برائے صدر چودھری شعبان نے تمام احباب سے ووٹ اور سپورٹ کی اپیل کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔