جعلی حکومت کی تمام پالیسیاں ناکامی کا شکار، خالد جاوید
ملتان(لیڈی رپورٹر)ضلعی صدر تحریک انصاف چودھری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ موجودہ جعلی حکومت فارم 47سے بنائی گئی حکومت ہے اپنی ناکام پالیسیوں سے پاکستان کومختلف قسم کے بحرانوں کا شکا ر بنا دیا ہے ۔
انٹریشنل ڈیلگیشن کے آنے پر بھی اس جعلی حکومت نے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف نظر انداز کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی ۔یہ حکومت چاہتی ہے کہ ملک میں افراتفری پیدا ہو اور تحریک انصاف پر انتشار پھیلانے کا ٹھپہ لگاتے ہوئے رہنماؤں اور کارکنان پر تشدد کیاجائے اور ان پرجھوٹے مقدمات بنا کرجیل میں بند کیا جائے ۔تحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت ختم کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے ۔ 9مئی کا واقعہ بھی مسلم لیگ ن نے ہی کروایا ہے کیونکہ حکومت میں آنے کا سب سے زیادہ فائدہ مسلم لیگ ن کا ہی ہوا ہے کیونکہ تمام کیس ختم ہوئے اور اقتدار بھی مل گیا۔جتنا ظلم و ستم تحریک انصاف اور اس کے کارکنا ن و لیڈرز پر ہوا ہے اور جبر ی طور پرکارکنا ن و لیڈروں سے تحریک انصاف چھوڑنے کے بیان دلوائے گئے چادر چاردیوار کا تقدس پامال کیا گیا خواتین کو گھسیٹا گا،نگران حکومت بھی مسلم لیگ ن کی مشاورت سے بنائی گئی جس کی مدت تین ماہ ہوتی ہے جبکہ نگران حکومت ہم پر اور اٹھارہ ماہ مسلط رہی۔ اس کے باوجود تحریک انصاف کے امیدواروں نے جنرل الیکشن میں پورے ملک سے کلین سوئپ کیا۔