زرعی شعبہ حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں،خالد کھوکھر

زرعی شعبہ حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں،خالد کھوکھر

ملتان (وقائع نگار خصوصی، لیڈی رپورٹر) پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں زراعت پر سبسڈی دی جاتی ہے ہمارے ملک میں سبسڈی کی بجائے زراعت پر ٹیکسز لگائے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے فروری میں ملک گیر احتجاج کرنے کی بھی دھمکی دی ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران خالد محمود کھوکھر کا کہنا تھا کہ زرعی شعبہ حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے ، زراعت کی بہتری کے لئے ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ ہونی چاہیے ۔ زراعت بہتر ہو گی تو ملکی معیشت بھی بہتر ہو گی ، کسان دن رات محنت کرتا ہے مگر اسے فصلوں کا صحیح ریٹ نہیں ملتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اسمبلیوں میں بیٹھ کر کوئی پاکستان کی بات نہیں کرتا ، ہمارے سیاستدان ملکی مفاد کے لئے بھی اکٹھے نہیں ہوتے ۔ ہمیں اپنا نظام ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ، کرپٹ مافیا پاکستان کو لوٹ کر کھا گیا ہے ، خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ کاشتکاروں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے ، ہم چاہتے ہیں کہ زراعت ملک میں منافع بخش کاروبار بنے ، ہماری فصلوں کا ہمیں صحیح ریٹ ملے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں