مذاکرات کا کھیل، مقدمات ساتھ نہیں چل سکتے ، ثمیرہ الٰہی

مذاکرات کا کھیل، مقدمات ساتھ نہیں چل سکتے ، ثمیرہ الٰہی

ملتان(لیڈی رپورٹر) سینئر رہنماء تحریک انصاف بی بی ثمیرہ الٰہی، چودھری طارق زمان گجر نے کہاکہ جعلی حکومت آنکھ مچولی کا کھیل کھیلنا بند کرے ایک طرف مذاکرات کا کہہ کر دوسری طرف جھوٹے بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔

 فارم 47کی جعلی حکومت نے بانی پارٹی تحریک انصاف سمیت لیڈرز و کارکنان پر سینکڑوں پرچے کروا کر جیل میں بند کیا ہوا ہے پاکستان کی عوام سمیت پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ تمام جھوٹے اور بے بنیاد سیاسی مقدمات بنائے جا رہے ہیں تمام تر کوششوں کے باوجود تحریک انصاف کو ختم کرنے والے ناکام ہیں اور تحریک انصاف کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ یہ جعلی حکومت کیوں بھول جاتی ہے کہ صدا اندھیرا نہیں رہتا اجالا ایک روز ضرورچھائے گا یہ ظلم و ستم کے بادل چھٹ جائیں گئے ۔تحریک انصاف کی حکومت ہوگی اورپوری دنیا میں مقبولیت رکھنے والاشخص قیدی نمبر804وزیر اعظم ہوگا۔اگر حکومت کو اپنی مقبولیت پر اتنا یقین ہے تو فری اینڈ فیئر الیکشن کروائے مگر یہ فارم 47والی حکومت کبھی ایسا نہیں کرے گی کیونکہ یہ خود بھی جانتے ہیں کہ انہیں نہ پہلے عوام کا ووٹ ملا نہ ہی آئندہ کبھی ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں