صنفی تشدد کیخلاف سٹیک ہولڈرزکا کردار ناگزیر،مریم خان
ملتان (لیڈی رپورٹر)صنفی تشدد کے خاتمے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار بخوبی ادا کرنا ہو گا، کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان۔۔۔
انسدادِ تشدد مرکز برائے خواتین اور سگنیفائی کے زیرِ انتظام یو ایس ایڈ لوکل ورکس \"صبح نو\" کے تحت \" لائٹ اپ فار ایکوئیلٹی\" سیمینار کی تقریب واک سینٹر، سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں اقوامِ متحدہ کی 16 دن کی مہم کے سلسلے میں منعقدکی گئی، جس کا بنیادی مقصد صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے ، شعوری بیداری و آگاہی اور عملی اقدامات کو فروغ دینا تھا۔ پروگرام کا آغاز احمد ریاض پراجیکٹ منیجر سگنفائی \"صبح نو\" نے کیا جنہوں نے تقریب کی اہمیت اور صبحِ نو کے کردار کو اجاگر کیا۔ تقریب میں، کمشنر ملتان مریم خان ، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم ام فروا ہمدانی، چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی، سردار موارہن خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالعزیز خان، ڈی ایس پی رانا ظہیر بابر، ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر میڈم منیزہ منظور بٹ، پنجاب کے پراسیکیوشن جنرل، زین بلوچ ، میڈم ارم حنیف ، زہرہ سجاد زیدی، ڈاکٹر عبدالماجد وٹو، ارم سلیمی ، محمد نبیل خان سمیت سماجی کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زین بلوچ نے یو ایس ایڈ لوکل ورکس صبحِ نو پراجیکٹ کا تعارف پیش کیا۔کمشنر ملتان مریم خان اور تمام شرکاء نے کیک کاٹ کر تقریب میں صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کا عہد کیا۔