وہاڑی رو ڈ سے تجاوزات ہٹائی جائیں،خواجہ عمار یاسر
ملتان (لیڈی رپورٹر)ایوان تجارت و صنعت ملتان کی مجلس عاملہ کے رکن اور ضلعی چیئرمین چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان خواجہ عمار یاسر نے ضلعی انتظامیہ اور سی ٹی او ملتان سے وہاڑی روڈ سے تجاوزات کے خاتمہ اور ٹریفک بہاؤ کو بہتر کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے۔
کہ وہاڑی روڈ پر ٹریفک کے شدید دباؤ کے باعث روزانہ دوپہر اور شام کے اوقات میں چونگی نمبر 22سے سینٹرل جیل موڑ تک ٹریفک گھنٹوں بلاک رہتی ہے جس سے کاروبار متاثر ہوتا ہے خصوصاََ ایمبولینس بے ہنگم اور بلاک ٹریفک میں پھنسی رہتی ہے آفسز،سکول کالجز جانیوالوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔