کم از کم اجرت کے قانون پر عمل کیا جائے ،جمشید فاروق

کم از کم اجرت کے قانون پر عمل کیا جائے ،جمشید فاروق

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر لیبر ملتان جمشید فاروق نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر نے کم از کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

 اس سلسلے میں سیدہ کلثوم نے تمام فیلڈ سٹاف کو عملدرآمد کروانے اور ایکشن لینے کی ہدایت جاری کردی ہیں اور ایک آگاہی مہم چلانے کا حکم دیا ہے اور جن ملازمین کو پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کم سے کم تنخواہ 37 ہزار روپے نہیں مل رہی وہ ہیلپ لائن 1314 پر کال کریں ۔ ڈائریکٹر لیبر ملتان جمشید فاروق نے مزید کہا کہ ریجن میں تمام سٹاف کو ہدایت دی ہے کہ وہ کم سے کم ماہانہ اجرت 37 ہزار پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اگر اس حوالے سے کسی ملازم کو مسئلہ درپیش ہے تو وہ ہیلپ لائن پر کال کرسکتا ہے یا لیبر ڈیپارٹمنٹ میں اپنی شکایت درج کراسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں