کرپشن کا ناسور ملکی سلامتی کو چیلنج کر رہا ،ثاقب خورشید
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ کرپشن کا ناسور ملکی سلامتی کو چیلنج کر رہا ہے ،چھٹکارے کیلئے نوجوان نسل کو آگے بڑھنا ہوگا۔
یہ ناسور ہماری ترقی اور تمام تر وسائل کا بھی دشمن بن چکا ہے ،اگر کرپشن کو نہ روکا گیاتو ہمار اکوئی مستقبل نہیں ہوگا ۔ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول وہاڑی کے طلبہ میں انسداد بدعنوانی کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ثاقب خورشید کامزید کہنا تھاکہ بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں بد عنوانی کو قابل قبول جرم بنا دیا گیاہے جو خطرناک تاثر ہے ۔سی ای او ایجوکیشن ظفر اقبال وٹونے کہا کہ طلبا و طالبات کرپشن کے خلاف مضبوط عزم و حوصلے کا مظاہرہ کریں ۔تقریب میں ممبرز سکول کونسل چودھری عبدالجبار، زیادہ و سماجی شخصیت میاں عبدالطیف نمبردار، ڈی ای او سیکنڈری شازیہ انور، ہیڈ مسٹریس39ڈبلیو بی کرن اشفاق نے بھی شرکت کی ۔تقریب میں طلبہ نے پورے جوش و جذبے سے حصہ لیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔