13 تعلیم بالغاں سنٹرز قائم کیے جارہے ہیں، شازیہ نورین
لودھراں (سٹی رپورٹر )ڈی ای او لٹریسی ڈاکٹر شازیہ نورین نے کہا ہے کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے ، جیل، چھوٹے ہسپتالوں اور دیگر جگہوں پر 13 تعلیم بالغاں سنٹرز قائم کیے جارہے ہیں۔
ان سنٹرز پر ماہر اساتذہ تعینات کیے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ای او لٹریسی لودھراںشازیہ نورین نے میڈیا کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔شازی نورین کا کہناتھا کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ تعلیم بالغاں اور چھوٹے بچوں کی تعلیم کے لیے کوشاں ہے ،ضلع بھر میں لٹریسی سنٹرز کام کر رہے ہیں ، لٹریسی سنٹرز پر ماہر اساتذہ تعینات ہیں، اساتذہ کی تعیناتی خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہوتی ہے ، تعلیم کے حصول سے انسانی شعور میں اضافہ ہوتا ہے اور معیار زندگی میں بہتری آتی ہے ، تعلیم سے مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جو معاشی اور سماجی کامیابی کو فروغ دیتی ہیں،خواندگی لوگوں کو بااختیار بناتی ہے ، معاشرے میں مکمل طور پر حصہ لینے کے قابل بناتی ہے۔تعلیم بالغاں سنٹرز کے قیام کا بنیادی مقصد خواندگی کے معیار کو بہتر بنانا اور ان کو خود کفیل بننے میں مدد کرنا ہے ۔