جامعہ تحفظ القرآن میں تکمیل حفظ قرآن و دستار فضیلت کانفرنس

 جامعہ تحفظ القرآن میں تکمیل حفظ قرآن و دستار فضیلت کانفرنس

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی )دینی درسگاہ جامعہ تحفظ القرآن خانیوال روڈ پر سالانہ عظیم الشان تکمیل حفظ قرآن و دستار فضیلت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں رہنما جماعت اسلامی پاکستان میاں مقصود احمد نے خصوصی شرکت کی ۔

میاں مقصود نے خطاب میں کہا کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے ،جن بچوں نے قرآن پاک حفظ کیا ہے ،انکے والدین خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ اس موقع تمام حافظ قرآن طلبہ کے والدین کو مبارک باد دی گئی۔والدین نے صدر مدرس تحفظ القرآن قاری محمد ندیم ملک کو پھولوں کی مالا پہنا کر مبارک باد پیش کی ۔آخر میں ملکی سلامتی اور شہدائے فلسطین و کشمیر کے لیے دعا کرائی گئی۔تقریب کے مہمان گرامی پروفیسر نوید احمد زبیری ناظم شعبہ فہیم دین وسطی پنجاب،حاجی طفیل وڑائچ صدر مجلسِ انتظامیہ،چوہدری طارق محمود ضلعی امیر جماعت اسلامی وہاڑی،صدر الخدمت فاؤنڈیشن سید جاوید حسین شاہ،ملک مقصود اطہر اعوان منتظم ادارہ،راؤ منور حسین مہتتم ادارہ تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں