چوریاں ،ڈاکے ،شہری کے گھر سے لاکھوں مالیتی سونا غائب

چوریاں ،ڈاکے ،شہری کے گھر سے لاکھوں مالیتی سونا غائب

ملتان (کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے تھانہ نیو ملتان کے علاقہ سے جنید کی موٹر سائیکل اور نوید کا موبائل فون چھین لیا گیا ۔

تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ سے نامعلوم افراد رفیق کے گھر سے 13 تولہ سونا اور گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ بوہر گیٹ کے علاقہ سے وہاب کا موبائل جبکہ تھانہ کپ کے علاقہ سے امجد کا موبائل و نقدی چھین لی گئی ۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ سے مسلح افراد نے اجرک سے نقدی و موٹر سائیکل چھین لی ،تھانہ بستی ملوک کے علاقہ سے مسلح افراد نے عرفان سے نقدی جبکہ وسیم سے موٹر سائیکل اور نقدی اڑھائی لاکھ چھین لی ۔تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقہ سے ندیم کی ایک لاکھ مالیت کی بکریاں چوری ہوگئیں تھانہ صدر جلالپور کے علاقہ سے نامعلوم افراد یٰسین کی دکان سے دولاکھ مالیت کا سامان چھین کرلے گئے ۔تھانہ گلگشت کے علاقہ سے نامعلوم افراد شازیہ بی بی کے گھر سے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے اسی علاقے سے ارسلان کا موبائل فون چوری ہوگیا ۔حیدریہ روڈ سے مسلح افراد نے صادق سے موبائل فونز چھین لئے ۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے حیدر کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ۔تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے مسلح افراد افضال سے نقدی و سامان چھین کر فرار ہوگئیتھانہ الپہ کے علاقہ سے عامر کا ٹیوب ویل کا سامان چوری کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں