حکومت صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی :سلیم حنیف

حکومت صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی :سلیم حنیف

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر نامہ نگار ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم کمیونیکیشن اینڈ ورکس رانا محمد سلیم حنیف حنیف اور ڈپٹی کمشنر سلمٰی سلیمان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل برائے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں ایم پی اے بیرسٹر اسامہ فضل،ڈی ایچ او ڈاکٹر محسن بخاری،ایم ایس ڈاکٹر عمارہ نے شرکت کی-اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دستیاب سہولیات،ادویات فراہمی کا جائزہ لیا گیا ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی خالی اسامیاں پر کرنے پر بھی مشاورت کی گئی -صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف کا اس موقع پر کہنا تھاکہ حکومت صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر کیا جائے -ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضلع خانیوال میں تعیناتی کے دوران صحت کا شعبہ ان کی خصوصی توجہ کا مرکز ہوگا مریضوں کے علاج معالجہ پر کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی-ایم پی اے بیرسٹر اسامہ فضل نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں