انسداد منشیات بحالی مرکز میں سپورٹس گالا کرکٹ میچ کا انعقاد

 انسداد منشیات بحالی مرکز میں سپورٹس گالا کرکٹ میچ کا انعقاد

ملتان (لیڈی رپورٹر)انسداد منشیات بحالی مرکز، سوشل ویلفیئر کمپلیکس ملتان میں مقیم کلائنٹس کے لیے رنگارنگ سپورٹس گالا میں کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ادارہ کے کلائنٹس اور سٹاف ڈی آر سی میں دوستانہ میچ کھیلا کھیلا گیا، سپورٹس گالا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیرا ستار سپرنٹنڈنٹ ڈی آر سی تقریب کی مہمان خصوصی نے ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، ام فروا ہمدانی کوخوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش کیا ۔ڈویژنل ڈائریکٹر نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ کرکٹ میچ کا افتتاح کیا اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور ڈی ایس پی گلگشت نے ادارہ کے کلائنٹس کے ساتھ میچ بھی کھیلا، ادارہ کے کلائنٹس نے ڈی ایس پیز صاحبان کو اپنے درمیان پا کر بہت خوشی کا اظہار کیا۔ مین آف دی میچ اور ڈی آر سی کے دیگر رہائشی کلائنٹس کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پیز کا ہمارے ساتھ آ کر میچ کھیلنا اور ہمارے ساتھ گھل مل جانا ہمارے لئے اعزاز سے کم نہیں۔، ان کے اس اچھے رویے کی وجہ سے اب ہمارا مکمل علاج کروانے کو دل کرتا ہے ، انشاء اللہ ہم علاج کے بعد اپنی نئی زندگی میں کبھی بھی نشہ کے قریب نہیں جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں