پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کا الزام، تین افراد کیخلاف مقدمہ
ملتان( کرائم رپورٹر)پولیس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
الپہ پولیس کو شعیب نے بتایا کہ دوران ناکہ بندی بیک سائیڈ بچ ولاز موجود تھے کہ موٹرسائیکل سوار تین مشکوک اشخاص کو رکنے کاا شارہ کیا جہنوں نے پولیس پارٹی پر دیکھتے ہی فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ،پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کرتے ہوئے پیچھا کیا تو کچھ فاصلے پر ایک ملزم مظہر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جسے نشتر ہسپتال منتقل کیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔