مقدمہ بازی کی رنجش پر فائرنگ،مدعی شدید زخمی

مقدمہ بازی کی رنجش پر  فائرنگ،مدعی شدید زخمی

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)مقدمہ بازی کی رنجش پر فائرنگ سے مدعی شدید زخمی،نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 تھانہ صدر کے علاقہ موضع بیٹ نشان والا میں شریف چانڈیہ کے رقبہ سے پیٹر انجن چوری ہوا جس کا اس نے اپنے رشتہ دار اختر چانڈیہ کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرایا ہوا تھا،گزشتہ روزمدعی مقدمہ شریف چانڈیہ ڈیزل لینے کیلئے شہر جا رہا تھا کہ راستہ میں مقدمہ کے ملزم اختر چانڈیہ کے بھائی صفدر چانڈیہ نے دیگر ساتھیوں عباس چانڈیہ اور ایک نامعلوم کے ہمراہ کلاشنکوف سے فائر کھول دیا۔ جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔پولیس تھانہ سٹی اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں