اینٹی ریپ انویسٹی گیشن، آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر کی زیر قیادت سانجھ فاونڈیشن کے تحت 16روزہ اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021 کے۔
متعلق پولیس لائن میں آگاہی ورکشاپ کا انعقاد، ڈی ایس پی سٹی طاہراعجاز، ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم ابراہیم دریشک،انسپیکٹر زکی ریحان، حنا گوندل انچارج وویمن پروٹیکشن یونٹ سوشل ویلفیئر، امتیاز بھٹی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایس ایچ اوز سمیت سٹاف جیندڑ کرائم کا عملہ سمیت شرکت۔مقررین نے شرکاء کو جینڈر کرائم کے متعلق اگاہی دی ،مقررین نے شرکاء کو جینڈر کرائم کے متعلق اگاہی دی۔آگاہی ٹریننگ میں ایف آئی آر درج کرنے کے عمل سے لے کر میڈیکل ٹیسٹ اور پراسیکیوشن تک کے تمام پراسس کے بارے میں آگاہی دی گئی۔مزید اینٹی ریپ انوسٹی اینڈ ٹرائل کے بارے میں جتنی بھی رکاوٹیں اور خامیاں تھی ان پر تفصیل کے ساتھ بات چیت کی گئی اور مزید ان کو بہتر بنانے اور نئے قوانین کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدحسنین حیدر کا کہنا تھا کہ اس آگاہی ورکشاپ کے ذریعے بہت سی خامیاں دور ہوں گی اور مزید کام کو بہتر بنایا جائے گا۔اس آگاہی مہم کے ذریعے سے تمام ڈیپارٹمنٹ مل کر کام کریں گے جو کہ بہتری کی طرف ایک قدم ہے ۔