میپکو لائن لاسز کم کرنے کیلئے ہائی ٹینشن کے 6 منصوبے مکمل
ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے ڈسٹری بیوشن سسٹم کے لائن لاسز کی شرح میں کمی کرنے کے لئے ہائی ٹینشن فیڈرز کے 6منصوبے مکمل کرلئے ۔
خانیوال/ مظفرگڑھ/ رحیم یار خان/ساہیوال کے علاقوں میں انرجی لاس ریڈکشن کیٹگری میں منصوبوں کی تکمیل پر18 کروڑ15لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن میپکو انجینئر فرحان شبیر ملک نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گُل محمد زاہد کی ہدایت پر ریجن بھر میں لائن لاسز کم کرنے کے لئے ہائی ٹینشن فیڈرز کی بائفرکیشن /ری ہیبلی ٹیشن/ری کنڈکٹرنگ /ایریاپلاننگ کی جارہی ہے ۔ہائی ٹینشن فیڈرزکے منصوبے مکمل ہونے سے نقصان کی شرح میں کمی ہوئی ہے ۔انرجی لاس ریڈکشن (ELR) کے تحت نومبر 2024ء کے دوران کنسٹرکشن ڈویژن خانیوال کے 11KV نیوکچاکھوہ، 11KVچک 2/9-Rاور 11KV محسن وال فیڈر ز کا لوڈ نئے 132KVموسیٰ ورک گرڈاسٹیشن پر منتقل کرنے کے منصوبوں پر 7 کروڑ 50لاکھ75ہزارروپے لاگت آئی۔ کنسٹرکشن ڈویژن مظفرگڑھ کے 11KV ٹیوب ویل 3فیڈر (کوٹ ادو گرڈاسٹیشن) کی ری کنڈکٹرنگ پر16 لاکھ72 ہزارروپے ، کنسٹرکشن ڈویژن رحیم یار خان کے 11KVنظام آباد فیڈر (میاں والی قریشیاں گرڈاسٹیشن) کی ایریاپلاننگ پر ایک کروڑ78لاکھ75ہزارروپے اور کنسٹرکشن ڈویژن ساہیوال کے 11KVدیوان دستگیر فیڈر (ہوتہ گرڈاسٹیشن) کی تکمیل پر 8 کروڑ 69 لاکھ 51 ہزارروپے لاگت آئی۔