ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ ، صفائی کی چیکنگ
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ڈیوٹی اوقات کار میں اپنی حاضری یقینی بنائیں اور ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔