بوریوالا میں ڈینگی کے صرف32کیسز کنفرم رپورٹ،سی او
بورے والا (سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا)ڈینگی کے مرض کے سبب دو اموات کی جھوٹی افواہیں وائرل ہو نے۔
پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے بورے والا کا دورہ کر تے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر عمران بھٹی کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈینگی کے صرف 32کنفرم مریض رپورٹ ہو ئے ، ایک بھی شہری ڈینگی کے سبب جاں بحق نہیں ہوا ، جاں بحق دونوں افراد ہیپا ٹا ئٹس اور سپٹی سیمیا کے امراض میں مبتلا تھے جو جان لیوا ثا بت ہو ئے ، ڈینگی کے مشتبہ افراد کی تعداد 123تھی جو کنفرم نہیں تھے ،کنفرم مریضوں کی تعداد صرف 32تھی جو صحت یا ب ہو چکے ہیں۔