ماڈل ہائر سیکنڈری سکول وہاڑی میں سائنسی ماڈلز کی نمائش

ماڈل ہائر سیکنڈری سکول وہاڑی میں سائنسی ماڈلز کی نمائش

وہاڑی (خبرنگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے ’’پڑھا لکھا پنجاب پروگرام ‘‘ کے ۔

تحت محکمہ تعلیم وہاڑی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ماڈل ہائرسیکنڈری سکول میں سائنسی ماڈلز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع بھر کے مختلف سرکاری سکولز کے جماعت ششم سے دہم تک کے طلبہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سائنسی ماڈلز نمائش میں پیش کئے ۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، سی ای او ایجو کیشن ظفر اقبال وٹو کے ہمراہ طلبا کی جانب سے لگائے گئے سائنسی ماڈلز آگاہی سٹالز کامعائنہ کیااور طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا اور انہیں شاباش دی۔ ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کے نمائندے میاں نیرب خورشید نے بھی سائنسی ماڈلز کا معائنہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے بہترین سائنسی ماڈلز پیش کرنے والے تین پوزیشنز ہولڈرز کا انتخاب کیا۔ اور کہا کہ سائنسی ماڈلز کے تخلیقی مقابلے صلاحیتوں کی نشو ونما کیلئے انتہائی اہم ہیں سائنسی ماڈلز مقابلہ کا مقصد طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنا اور سائنس و ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس و ریاضی کے فروغ کے علاوہ ان میں مذکورہ مضامین و عنوانات کے حوالے سے دلچسپی پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی ماڈلز کی نمائش میں طلبہ کو ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے ، ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو مختلف شعبوں میں جدید خیالات و رجحانات کے ذریعے اجاگر کیا گیا ۔اس موقع پر ڈی او سیکنڈری شازیہ انور سمیت دیگر افسروں، طلبہ وطالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں