صوبائی حکومتوں میں فلاح وبہبود کا مقابلہ ہونا چاہیے ،عوامی سروے
![صوبائی حکومتوں میں فلاح وبہبود کا مقابلہ ہونا چاہیے ،عوامی سروے](https://dunya.com.pk/newweb/images/placeholders_gen_image.jpg)
باگڑسرگانہ(نامہ نگار)چاروںصوبائی حکومتوں میںمقابلہ عوامی فلاح بہبود کے کاموں میں ہونا چاہیے غربت مہنگائی بے روزگاری کے کا خاتمہ ان کا مشن ہونا چاہیے۔
،لڑائی جھگڑے سول نافرمانی کے درس کی ملک میں ہرگز گنجائش نہیں۔عوامی سروے کے دوران مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کہا چاروں صوبائی حکومتوں کا مقابلہ غریبوں کی فلاح بہود غربت مہنگائی بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ہونا چاہیے۔ کہ کس صوبے میں عوام کو سب سے زیادہ ریلیف مل رہا ہے اور کون سا وزیراعلیٰ اس کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے ،لوگ مسائل کاشکار ہیں، صحت تعلیم غربت مہنگائی،بے روزگاری کے ایشو زہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔