گرلز سکول کی پوزیشن ہولڈرطالبات میں انعامات تقسیم
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں پوزیشنز حاصل کرنے والی سنٹر آف ایکسیلینس گرلز سکول مظفرگڑھ کی ۔
طالبات میں کیش انعامات تقسیم کیے گئے ،،اس سلسلے میں سنٹر آف ایکسیلینس گرلز سکول مظفرگڑھ میں تقریب ہوئی، مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انعم حفیظ تھیں۔ پرنسپل رفعت شاہد کا کہنا تھا کہ سکول کی طالبات ڈیرہ غازیخان تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام ہونے والے امتحانات میں 2018ء سے مسلسل پوزیشنز حاصل کررہی ہیں،اس سال بھی سکول کی طالبہ نے دسویں کلاس کے امتحانات میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی،سنٹر آف ایکسیلینس نے بہترین نتائج کے حصول کا ہدف مقرر کررکھا ۔تقریب میں ٹیچرز نے سکول کے نتائج کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جبکہ بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کیے ۔اے ڈی سی فنانس انعم حفیظ نے پوزیشن ہولڈر طالبات اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیچرز میں انعامات تقسیم کیے اور خراج تحسین پیش کیا،طالبات نے ٹیبلوز اور ملی نغمے بھی پیش کیے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مردانہ و زنانہ،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے نمائندے خیر محمد بدھ،ملک جاوید اختر،ام کلثوم سیال،انجمن تاجران جنوبی پنجاب ریجن کے جنرل سیکرٹری عامر سلیم شیخ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رانا عبدالشاکر خلیل و دیگر بھی موجود تھے ۔