قبضہ مافیاکاسرکاری زمین واگزار کرانے جانیوالی ٹیم پر حملہ
کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)سرکاری زمین پر قبضہ واگزار کروانے کیلئے جانے والی محکمہ جنگلات اور ۔
پولیس کی ٹیم پر مسلح قابضین نے حملہ کردیا،،محکمہ جنگلات کے 5 ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناکر ہڈیاں توڑ دیں،پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں۔ تفصیل کے کوٹ ادو کے علاقے موضع عیسن والا میں واقع 82 ایکڑ سرکاری زمین کا قبضہ واگزار کروانے کے لیے محکمہ جنگلات اور پولیس کی ٹیم نے کارروائی کی،قبضہ مافیا نے محکمہ جنگلات کے 5 ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناکر 3 سرکاری ملازمین کی ہڈیاں توڑ دیں جبکہ پولیس اہلکاروں کی وردیاں بھی پھاڑ دیں۔مسلح افراد نے اہلکاروں سے سرکاری ٹریکٹر،5 موٹر سائیکل اور پولیس اہلکار سے سرکاری رائفل بھی چھین لی۔پولیس کیمطابق محکمہ جنگلات کی مدعیت میں 24 نامزد اور 15 نامعلوم ملزموں کیخلاف تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔۔ ،ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں