بوریوالا بار کی انتخابی سرگرمیاں عروج پر، دعوتوں کا اہتمام
بورے والا (نمائندہ دنیا)بورے والا بار کے انتخابات میں تیزی آگئی اُمیدواروں کی حمایت اور ان کے اعزاز میں ۔
دعوتوں کا اہتمام کرکے ان کی حمایت کا اعلان کیا جارہا ہے بار کی تین بڑی برادریوں آرائیں،بھٹی اور ملک اعوان برادری کے وکلاء نے صدر کے امیدوار رانا الطاف حسین ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کردیا جس سے ان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔ بار ایسوسی ایشن بوریوالا کے انتخابات کے لئے بورے والا بار کی تین بڑی برادریوں کے وکلاء نے بورے والا بار کے انتخابات کے لئے صدر کے امیدوار رانا الطاف حسین ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کردیا بھٹی برادری کے وکلاء بیرسٹر شہزاد سلیم بھٹی ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز رانا الطاف حسین ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جس بھٹی برادری کے وکلاء خالد مسعود بھٹی ودیگربھی موجود تھے ۔جبکہ آرائیں برادری کے وکلائکی طرف سے بار کے انتخابات صدر کے امیدوار رانا الطاف حسین ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کردیا،اس سلسلہ چوہدری آصف اقبال ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد عتیق ایڈووکیٹ کی طرف سے ڈیرہ چوہدری مظہر اقبال نمبر پر پر تکلف عصرانہ دیا گیا جس میں سابق صدر ہمایوں شکیل چیمہ،چوہدری ارشد آرائیں ودیگر نے رانا الطاف حسین ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا۔