فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،ملاوٹی کھویا،ممنوعہ اجزاء برآمد

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،ملاوٹی کھویا،ممنوعہ اجزاء برآمد

ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خانیوال اور وہاڑی میں کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کھویا یونٹ، بیکری اور۔

 ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ کی انسپکشن، مالکان کے خلاف مقدمے درج، 20 کلو ملاوٹی کھویا، 15 کلو ممنوعہ اجزاء، 16 کلو جعلی پیکنگ میٹریل ضبط۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق غیر معیاری خوراک کی روک تھام کیلئے فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے چک 102 ڈبلیو بی گڑھا موڑ میں ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ اور مجاہد کالونی بوریوالا بیکری کی انسپکشن کی۔ معروف برانڈ کے نام سے جعلی مصنوعات کی تیاری پر ڈیری یونٹ مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج۔ فوڈ لائسنس کے بغیر پنیر کی تیاری اور ایکسپائرڈ اجزاء کا استعمال کیا جارہا تھا۔ جعلی مصنوعات تیار کرنے پر ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ کو اصلاح تک بند کردیا گیا۔ اسی طرح بیکری آئٹمز کی تیاری میں کھلے رنگ کے استعمال پر بیکری پروڈکشن یونٹ کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے موضع شیر گڑھ میں کھویا یونٹ کی انسپکشن کی گئی۔ ٹیسٹ کے دوران کھوئے میں مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی۔ لیب رپورٹ فیل ہونے پر کھویا یونٹ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سیمپل فیل ہونے پر غیر معیاری کھویا تلف کردیا گیا۔ ڈیری پروڈکٹس میں جعل سازی کرنے پر فوڈ بزنس مالکان کیخلاف تھانہ 12 میل میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں