پولیس ہیلپ لائن پر جھوٹی اطلاعات ،4افراد پر مقدمات

پولیس ہیلپ لائن پر جھوٹی  اطلاعات ،4افراد پر مقدمات

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے15پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

۔بی زیڈ پولیس کو وزیر مائی نے جھوٹی اطلاع دے کر ارتکاب جرم کیا دریں اثنا مقدس بی بی نے شوہر کا شراب پی کر مارپیٹ کرنے کی جھوٹی اطلاع دی ،سیتل ماڑی پولیس کو نامعلوم کالر نے لڑائی جھگڑے کی جھوٹی اطلاع دی۔ جبکہ سٹی جلالپور پولیس کو عبدالرحمن نے جھوٹی کال کرکے ارتکاب جرم کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں