نسل نو کو سائنس وٹیکنالوجی میں ماہر بنایا جائے ، عبیداللہ

نسل نو کو سائنس وٹیکنالوجی میں ماہر بنایا جائے ، عبیداللہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے کہا ہے کہ جدید دنیا کے قدم سے قدم ملا کر چلنے کے لئے ضروری ہے کہ نئی نسل کو سائنس اور ٹیکنالوجی میں ماہر بنایا جائے ۔

 وہ گزشتہ روز گورنمنٹ مون لائٹ ہائر سیکنڈری سکول نیو ملتان میں سائنسی ماڈلز کی نمائش کا معائنہ کر رہے تھے ۔ سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر واہگہ اور ڈی ای او سکینڈری شیخ محمد رفیق بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق تمام سرکاری سکولوں کے طلبا و طالبات نے سائنس، ٹیکنالوجی اور آرٹ کے ماڈلز بنائے ہیں جس سے وہ عملی طور پر سائنس اور آرٹ کی اہمیت سے آگاہ ہو سکیں گے ،سی ای او ڈاکٹر صفدر واہگہ نے کہا کہ نمائش کا مقصد طلبا کی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر انہیں مفید شہری بنانا ہے ۔ شیخ محمد رفیق نے بھی اس موقع پر سائنس اور آرٹ کی اہمیت پر زور دیا،سپیشل سیکرٹری نے سائنسی ماڈلز کے معائنے کے دوران طالبات سے سوالات کئے اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں