لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کی تقریب حلف برداری

لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کی تقریب حلف برداری

ملتان(لیڈی رپورٹر)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن اور بہاؤالحق لیبر یونین کے نومنتخب عہدے داروں کی تقریب حلف برداری ہوئی،تقریب میں شرکت کے لئے ملک بھر سے لوکل گورنمنٹ کے لیبر لیڈرز ملتان پہنچے ۔۔۔

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کے بھائی و سابق رکن اسمبلی سید احمد مجتبیٰ گیلانی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی اسٹیبلشمنٹ سینٹر رانا محمود الحسن نے نو منتخب عہدے داروں سے حلف لیا ،نومنتخب عہدیداران مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار شاہ ،مرکزی چیف آرگنائزرساجد محمود بھٹہ، مرکزی سینئر صدر میاں یاسین وٹو، مرکزی سینئر نائب صدر رسول بخش شاہانی، مرکزی نائب صدر اول محمد خان کلو، مرکزی نائب صدردوئم محمد عارف خان ،مرکزی نائب صدر سوئم بلال احمد ،مرکزی نائب صدر چہارم محمد رزاق خان، مرکزی جنرل سیکرٹری نصیرالدین ہمایوں ملک ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اول علی مردان شیخ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری دوئم محمد سوار خان، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سوئم محمد عالم سموں، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چہارم عارف بھٹی، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری راجہ کشن لال، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری دوئم محمد ریاض خان، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سوئم سجاد مسیح مٹو، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چہارم غلام نبی کاکڑ، مرکزی فنانس سیکرٹری پرویز چیدا ،مرکزی سیکرٹری لیگل احمد رضا شاہد بیگ ایڈووکیٹ، سیکرٹری ایجوکیشن رانا محمد ارشد ،مرکزی سیکرٹری انفارمیشن مسعود خان بچّہ ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن عمران یوسف علی ،مرکزی سیکرٹری آرگنائزنگ راجہ محمد عاصم، مرکزی آفس سیکرٹری شہباز بخاری نے حلف اٹھایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں