سکولوں میں خواتین کیلئے محفوظ ماحول کیلئے آگہی مہم

سکولوں میں خواتین کیلئے محفوظ ماحول کیلئے آگہی مہم

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے سکولوں میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔۔۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ تمام سکول مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں نہ کرنے کی پالیسی کو سوفیصد یقینی بنایا جائے ۔تمام سکول مالکان اس بارے میں آگاہی مہم شروع کریں ایک بینررنگین پینا فلکس پرنٹ کراکے اپنے سکولوں میں نمایاں جگہ پرلگایا جائے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکے طلبا وطالبات اور اساتذہ کو پیف کے سکولوں میں پراعتماد اور محفوظ ماحول کی فراہمی ممکن ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں