ڈسٹرکٹ بار انتخابات 11جنوری کو ہونگے :شیڈول جاری

 ڈسٹرکٹ بار انتخابات 11جنوری کو ہونگے :شیڈول جاری

وہاڑی (خبرنگار ) چیئرمین الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راو سجاد الرحمن نے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ۔۔۔

جاری شدہ شیڈول کے مطابق ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات 11 جنوری کو ہوں گے جبکہ 23 اور 24 دسمبر کے روز کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے 25 اور 26 دسمبر کے دوران کاغذات کی جانچ پڑتال اور اعتراضات لگانے کیلئے مخصوص کئے گئے درخواست نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 27 دسمبر ہے اسی روز شام کو امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کی جائے گی اور 11 جنوری صبح نو بجے سے پولنگ کا عمل شروع ہوگا جو بغیر کسی وقفہ کے شام 4 بجے بند کردیا جائے گا شیڈول میں شرائط و ضوابط بھی بتائے گئے ہیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں