مدارس ایکٹ پر تاخیری حربے قبول نہیں،مولانا حفیظ اللہ
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)دینی مدارس ایکٹ کے حوالے سے حکومت کی جانب سے تاخیری حربے قابل قبول نہیں ہیں مولانا حفیظ اللہ دونوں ایوانوں سے منظور ہونے والے ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جانا چاہیے۔۔۔
محمد حذیفہ شاکر،دینی مدارس ایکٹ کی منظوری کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع کوٹ ادو کے امیر مولانا حفیظ اللہ نے جے یو آئی کوٹ ادو کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکاء سے کیاضلعی ترجمان مولانا امیر حمزہ عثمانی نے صحافیوں کو دی گئی پریس بریفنگ میں بتایا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوٹ ادو کی مجلس عاملہ کا دستوری اجلاس دارالعلوم مدنیہ جدید کوٹ ادو میں منعقد ہوا جسمیں وفاق المدارس ضلع کوٹ ادو کے مسؤل اور جے یو آئی کوٹ ادو کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد اشفاق قاسمی نے خصوصی شرکت کی،مولانا محمد اشفاق قاسمی نے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد تنظیمات مدارس کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی مکمل تائید کرتے ہیں اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل محمد حذیفہ شاکر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت کی جانب سے جو بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا جے یو آئی ضلع کوٹ ادو قائدین کے شانہ بشانہ ہوگی۔