ڈسٹرکٹ بار الیکشن:نوجوان وکلا نے نیا اتحاد تشکیل دیدیا

ڈسٹرکٹ بار الیکشن:نوجوان وکلا نے نیا اتحاد تشکیل دیدیا

وہاڑی (خبرنگار ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی سیاست میں نیا موڑ نوجوان وکلا نے متحد ہو کر ڈیمو کریٹک ینگ لائرز فورم تشکیل دے کر انتخابات کیلئے نوجوان قانون دان چوہدری عاصم جان ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری کی نشست کیلئے نامزد کر دیا۔۔۔

 بار روم میں امیدوار جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار چوہدری عاصم جان کی طرف سے معزز وکلا بار کے اعزاز میں پرتکلف چائے کا اہتمام کیا گیا تقریب میں سرپرست اعلیٰ ڈیموکریٹک ینگ لائرز فورم رانا محمد سلیم خان نے تمام وکلاء کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی سیاست میں نئے گروپ کا اضافہ نوجوان اور وکلاء کی دیرینہ خواہش اور وقت کی اہم ضرورت ہے اسی وجہ سے نوجوان وکلاء نے یہ خوبصورت گلدستہ تشکیل دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں