میلہ نورشاہ تلائی بحال کرنے کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع

میلہ نورشاہ تلائی بحال کرنے کیلئے  عدالت عالیہ سے رجوع

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)میلہ نور شاہ تلائی کی سرگرمیاں بحال کرانے کیلئے میلے کے منتظمین اوربابا نورشاہ قلندر دربار کی گدی نشین نے عدالت عالیہ ملتان سے رجوع کر لیا،تاہم مقامی انتظامیہ نے ردعمل دیتے ہوئے میلہ بند کرایاتھا۔

عدالت نے آج فریقین کو طلب کرلیا،منتظمیں میلہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام میں میلہ بحالی کی نوید سنا دی، کوٹ ادو کے نواح نور شاہ تلائی میں قدیمی و ثقافتی میلہ جو کہ بابا نور شاہ قلندر کے مزار پر3 دن تک جاری رنگا رنگ تقاریب کے ساتھ سجتا ہے۔،گزشتہ روز نقص امن کی وجہ سے مقامی انتظامیہ نے ہنگامی طور پر میلہ بند کر دیاتھا بنیادی وجہ میلہ میں آئے 2فریقین میں خونی جھگڑا ہواتھاجسکی وجہ سے ایک 16سالہ جوان کاقتل ہوگیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں