تونسہ بیراج میں کرنٹ لگاکر مچھلی کا غیر قانونی شکار
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)دریائے سندھ تونسہ بیراج سے ٹھیکدار بجلی کا کرنٹ لگا کر مچھلی کا غیر قانونی طریقے سے شکار کرنے لگا،منع کرنے پر محکمہ فشریز کے عملے پر مبینہ قاتلانہ حملہ کر دیا۔واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔
تفصیل کے مطابق دریائے سندھ تونسہ بیراج سے ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طریقے سے مچھلی کا شکار کرنے سے روکنا محکمہ کے لیے وبال جان بن گیا، ٹھیکیدار کاشف شریف کا عملہ بجلی کا کرنٹ لگا کر غیر قانونی شکار کررہا تھا جس پر محکمہ فشریز اور تونسہ بیراج انتظامیہ نے رات کو چھاپہ مارا تو ٹھیکیدار کے کارندے مشتعل ہوگئے اور سرکاری اہلکاروں کی کشتی الٹنے کی کوشش کی ۔سرکاری عملے پر ڈنڈوں سوٹوں کا استعمال کرنے کی کوششیں بھی کی گئیں ۔گالم گلوچ کے ساتھ قتل کی دھمکیاں بھی دیتے رہے جبکہ ملزموں نے افسر کا تبادلہ کرانے کا بھی عندیہ دیا۔
تمام تر واقعے پر پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ سرکاری ملازمین کو قتل کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ کارسرکار میں مداخلت جیسے جرائم کاارتکاب کیا گیا ہے ۔