آبیانہ اور زرعی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن

 آبیانہ اور زرعی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن

شجاع آباد(نامہ نگار)آبیانہ اور زرعی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر کی ہدایات پر تحصیلدار ملک عثمان آبیانہ اور زرعی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے ۔

 نادہندگان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کا آبیانہ اور زرعی ٹیکس وصول کرلیا۔ تحصیلدار ملک عثمان نے کہا کہ نادہندگان کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ نادہندگان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔ گرفتاری اور پریشانی سے بچنے کیلئے جلد از جلد اپنے واجبات ادا کردیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں