ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر محمد شہباز نے چارج سنبھال لیا
وہاڑی(نمائندخصوصی) ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر وہاڑی محمد شہباز نے چارج سنبھال لیا ،بہاولپور سے تبدیل ہوکر وہاڑی میں تعنیات ہونے والے ڈسٹرکٹ ایکسائز افیسر محمد شہباز نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔۔۔
دفتر پہنچنے پر تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر رائے بشیر کھرل ، انسپکٹر ایکسائز عامر ملک نے استقبال کیا اور پھول پیش کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد شہباز نے کہا کہ سیکرٹری ایکسائز کی ہدایات پر وہاڑی میں نان کسٹم اور بنا نمبری وئیکلز کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی ایکسائز عملے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سڑکوں پر ناکے لگا کر تمام گاڑیوں کا مکمل معائنہ کریں اور نان ٹیکس پیڈ گاڑیوں خصوصا بلا نمبری گاڑیوں موٹر سائیکلز سمیت دیگر وئیکلز کے خلاف کاروائیاں کی جائیں اس کے ساتھ ساتھ پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے ۔