کرسمس کی آمد پر وہاڑی میں تقریب،کیک کاٹا گیا
وہاڑی (خبرنگار )ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کی خوشیوں میں شریک، ڈپٹی کمشنر دفتر وہاڑی میں کرسمس کے حوالہ سے خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مسیحی برادری کے ہمراہ کیک کاٹااور مبارکباد دی،ڈپٹی کمشنر کو مسیحی برداری نے گلدستے پیش کئے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ خوشی کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کے ساتھ ہیں حکومت پنجاب کی طرف سے کرسمس کے موقع پر مستحق بھائیوں کی مدد کی گئی ہے تقریب میں ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔