دور دراز علاقوں کے مسائل دہلیز پر حل کرنے کی پالیسی نافذ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کی پالیسی کا عملی نفاذ کردیا۔
ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان کے جہانیاں کے چک 140 دس آر میں کھلی کچہری لگاکر مقامی رہائشیوں کے محکموں سے متعلق انفرادی اور اجتماعی نوعیت کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر احکامات دیئے ۔اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں اور سرکاری محکموں کے افسر ہمراہ موجود تھے ۔مقامی رہائشیوں نے کھلی کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا اور ڈپٹی کمشنر کے روبرو محکمہ مال سمیت مختلف محکموں میں دریش مسائل کی نشاندہی کی جن کی موقع پر شنوائی کردی گئی۔ سلمیٰ سلیمان نے شکایات کا ازالہ کرکے افسروں کو رپورٹ کا حکم دیا۔