قائد اعظم،نواز شریف کی سالگرہ پر تقریب ،کیک کاٹ گیا

قائد اعظم،نواز شریف کی  سالگرہ پر تقریب ،کیک کاٹ گیا

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک پاکستان مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ایچ بلاک میں کاٹا گیا۔

 جس میں ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کے فرزند میاں اویس خورشید،شاہد نیاز بھٹو، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری شیخ ظفر شہزاد،چوہدری فہد نیاز،سابق کونسلرز چوہدری سجاد گجر، محمد طارق گرامی، سیاسی و سماجی شخصیت پرویز قریشی، شیخ محمد سرور، چوہدری ذوالفقار، ڈاکٹر حسن اقبال، بابر شوکت، رانا تصور، چوہدری طاہر شریف گجر، فیض رسول فیضی ودیگربھی موجود تھے ۔قائد اعظم محمد علی جناح کی مغفرت اورمد نواز شریف کی درازی عمر، کامل صحت اور مملکت خداداد پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں