مزدورکوزہریلامشروب پلادیا،حالت تشویشناک

مزدورکوزہریلامشروب  پلادیا،حالت تشویشناک

گگومنڈی(نامہ نگار)مزدوری کے لئے آئے مزدورکوزہریلامشروب پلادیا،حالت تشویشناک۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں291ای بی کے۔

 رہائشی محمدصفدرشاکرمدینہ کلینک لیبارٹری والے کے گھرکی تعمیر پرمزدوری کے لئے آئے ہوئے دیہہ ہذاکے ہی علی احمدکوپیاس لگی تواس نے صفدرشاکرسے پانی مانگاجواندرسے گلاس میں پانی لایاجس کوپیتے ہی علی احمدکی طبیعت خراب ہوگئی ،جس کوٹی ایچ کیوبوریوالالایاگیاتوڈاکٹرزنے تشویشناک حالت کے پیش نظراسے جناح ہسپتال لاہورریفرکردیاجہاں ڈاکٹرزنے بتایاکہ علی احمدکوزہریلامشروب پلایا گیا ہے اوراس کے بچنے کے امکانات انتہائی کم ہیں ۔علی احمدکے والدنے بتایاکہ ڈاکٹرزکے جواب پرمیں اپنے بیٹے کوگھرلے آیاجہاں میرابیٹازندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں